خوش آمدید

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایمپلائز ٹرسٹ ( پی ٹی ای ٹی) یکم جنوری 1996 کو پی ٹی سی ایل کے پینشنر حضرات کو پینشن کی ادائیگی کی غرض سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (ری آرگنائزیشن) ایکٹ1996 کے تحت قائم کیا گیا۔

ہمارا تصور:

پینشنرز کی سہولیات کیلئے مؤثر، فرض شناس اور ترقی پسند ادارہ بننا۔

مشن:

پینشن کی درست اور بروقت ادائیگی ۔

جھلکیاں

  • مجاز اتھارٹی کی منظوری کی ساتھ یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ کہ پینشنرز کے لائف سرٹیفیکیٹ سال میں دو بار بینکوں کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔ یعنی ہر سال مارچ اور ستمبر میں (لہٰذا لائف سرٹیفیکیٹ سال میں دو مرتبہ مارچ اور ستمبر میں پی ٹی ای ٹی کو بھی ارسال کریں)
  • لائف سرٹیفیکیٹ یکم مارچ اور ستمبر سے پہلے جمع کرانا ہو گا
  • پی ٹی ای ٹی ISO-9001 سرٹیفائیڈ ہے۔

پی ٹی ای ٹی کئیر ڈیسک

پینشنرز اپنی تفصیلات [email protected] یا 03341117838 پر واٹس ایپ پر فراہم کر کے سہولت کے لیے ہم تک پہنچ سکتے ہیں۔ ایک مظبوط حل کو یقینی بنانے کے لیے، پینشنرز سے درخواست کی جاتی ہے۔ کہ وہ مندرجہ ذیل معلومات کوواضح طور پرنشان زد مضمون کے ساتھ شئیر کریں۔

۱۔ مضمون

  • بینک اکاوٗنٹ کا مسٗلہ
  • نیا پینشن کیس سٹیٹس
  • فملی پینشن کیس سٹیٹس
  • لائف سرٹیفیکیٹ
۲۔مسئلہ کی تفصیلات
۳۔ پینشنر کے کوائف
  • پی پی او نمبر
  • پینشنر کا نام
  • شناختی کارڈ کا نمبر
  • موبائل نمبر

اہم معلومات

  • SMS اور ای میل کے ذریعے اہم معلو مات کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے
  • صرف اپنے کوائف چیک کرنے کے لیے View Only کی محدود سہولت فراہم کی جا رہی ہے

بنیادی ذمہ داریاں

پینشن کی ادائیگی

ہر ماہ 40 ہزار سے زائد پینشنر حضرات کو بنکوں کے ذریعے پینشن کی ادائیگی کی جاتی ہے۔

  1. جی پی او کے ذریعے ادائیگی

    جی پی او سے کمپیوٹرائزڈ پینشن سسٹم اکتوبر۔2021 سے معتل ہے

  2. بنکوں کے ذریعے ادائیگی

    بنکوں کے ذریعے بھی پینشن کی ادائیگی کی سہولت فراہم کی گئی ہے جیسا کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے سرکلر نمبر 11 مورخہ چھ جون 2009 میں تجویز کیا گیا تھا۔

  3. کمیوٹیشن / گریجوٹی

    کمیوٹیشن / گریجوٹی کی ادائیگی صرف پنشنر کے بنک اکاؤنٹ کے ذریعے کی جائے گی۔

مزید جا نئے

اثاثوں کی نگہداشت

فنڈ کا انتظام پی ٹی ای ٹی انوسٹمنٹ رولز2003 ایس آر اونمبر77(KE) ، 2003 مؤرخہ 23 جولائی 2003 کی اختیار کردہ/مخصوص حدود کی روشنی میں بورڈ کے فیصلوں کے مطابق کیا جاتا ہے۔

ورکنگ کیپٹل کی ضروریات پورا کرنے کے لئے پورٹ فولیو کے تقریباً 90 فیصد حصہ کی گورنمنٹ سیکیورٹیز/نیشنل بنک آف پاکستان، 9 فیصد کی جائداد میں اور 1 فیصد حصہ کی درجہ اول کے کمرشل بنکوں میں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

پراپرٹیز کا انتظام

اسلام آباد میں واقع دو انتہائی جدید، کثیر منزلہ عمارتیں ہیں۔:

  1. ٹیلی کام ٹاور۔یوفون ٹاور

    28 منزلہ (4 بیسمنٹس + 24) اونچائ= 354فٹ زیر استعمال

    • یو فون (پی ٹی سی ایل کا ادارہ)
  2. ٹیلی ہاؤس

    13 منزلہ (3 بیسمنٹس + 10) اونچائ= 131فٹ زیر استعمال:

    • پی ٹی ای ٹی ہیڈ آفس
    • اوشن پاکستان لمیٹڈ (ہاشو گروپ)

پی ٹی ای ٹی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایمپلائز ٹرسٹ ( پی ٹی ای ٹی) یکم جنوری 1996 کو پی ٹی سی ایل کے پینشنر حضرات کو پینشن کی ادائیگی کی غرض سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (ری آرگنائزیشن) ایکٹ1996 کے تحت قائم کیا گیا۔

تازہ آرٹیکل

پہلا آرٹیکل تاریخ ١٧جولائی ٢٠١٥
دوسرا تاریخ ١٧جولائی ٢٠١٥
تیسرہ تاریخ ١٧جولائی ٢٠١٥

ایڈریس

پی ٹی ای ٹی, اسلام آباد
پاک ٹیلی کام ایمپلآءز ٹرسٹ,
ٹیلی ہاؤس ، ماو ایریا، جی -١٠/٤،
کشمیر ہائیوے اسلام آباد
٤٤٠٠٠, پاکستان ۔
پی ٹی ای ٹی, لاہور
پینشن آفس پی ٹی ای ٹی ،
سینٹرل ٹیلیگراف ہاوٗس (سی ٹی ایچ) ،
پی ٹی سی ایل بلڈنگ۱ ،
میکلیوڈ روڈ، لاہور۔
٥٤٠٠٠, پاکستان ۔